Monday, June 25, 2018

Remove Pimples پمپلز کے لیے

ایک لیموں لیں اور آدھا کاٹ لیں،اب چند منٹ کے لیے پمپلز پر مساج کریں اس کے بعد پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک شامل کر کے چہرے کو دھو لیں، اس عمل کو دن میں دو مرتبہ دھرائیں۔
اس طرح آپ کو بہت زیادہ فائدہ حاصل ہو گا اور پمپلز کے داغ بھی نہیں پڑیں گے۔
اس طریقہ سے نہ صرف آپ کے چہرے سے پمپلز ختم ہوں گے بلکہ ٹائم اور پیسوں کی بچت بھی گی۔

Monday, June 11, 2018

بچوں کی کمزوری کیلئے

جن بچوں کی کمزوری کا سبب معلوم نہ ہو سکے ان کو گاجر کا رس چار ماشہ سے ایک تولہ تک برابر گرم پانی ملا کر دن میں دو تین دفعہ پلا دیا کریں، ساتھ ہی اس کی ماں بھی گاجریں کھائے یا گاجروں کا رس پیئے، اس عمل سے تھوڑے ہی عرصہ کے اندر ماں اور بچے کی صحت نمایاں طور پر ترقی کرے گی۔
گاجر کا رس جن بچوں کو بغیر شکایت کے بھی پلایا جائے ان کی صحت دوسرے بچوں کی نسبت لازماً اچھی رہتی ہے۔

Hemorrhoids treatment بواسیر کا علاج

مولی کے پتے سایہ میں خشک کر لیں پھر کوٹ چھان کر ہم وزن کھانڈ ملا لیں سفوف چھ ماشہ بلا ناغہ چالیس یوم تک کھائیں، بواسیر کا اکسیری علاج ہے۔

Saturday, June 9, 2018

دماغ اور جگر کی گرمی کیلئے

کدو کا گودا پانچ تولہ، املی دو تولہ، کھانڈ تین تولہ ایک سیر پانی میں جوش دیں، جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو اتار کر چھان کر سرد کر کے ایک ہفتہ پلاتے رہیں، دماغ اور جگر کی گرمی دور ہو کر خون صالح پیدا ہو گا اور دماغ طاقتور ہو جائے گا۔

قے

قے کسی طرح بند ہونے میں نہ آتی ہو تو سبز دھنیا کا پانی تھوڑے تھوڑے وقفے سے ایک ایک گھونٹ پلانا چاہیئے، فوراً قے بند ہو جاتی ہے۔

بھوک کی کمی

بھوک اچھی طرح نہ لگتی ہو، پیٹ میں ریاح بھرے ہوں، قبض رہتا ہو تو ادرک کو تراش کر ریزہ کریں اور اوپر سے نمک چھڑک کر ایک دو ماشہ کھائیں بھوک اچھی طرح لگے گی، ریاح خارج ہوں گے اور قبض دور ہو جائے گا۔

منہ کے آبلے

ہلدی ایک تولہ کوٹ کر ایک سیر پانی میں ڈال کر جوش دیں، جب جوش آجائے تو اتار کر سرد کر دیں، اسی پانی سے صبح و شام غرارے کیا کریں اس سے حلق تالو اور زبان کے چھالے دور ہو جاتے ہیں۔

قبض کا علاج

سونے سے پہلے دودھ میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے، روغن پیوست اور اکڑاہٹ دور کرتا ہے، روزانہ پینے سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
سوتے وقت آدھا چائے کا چمچ روغن بادام استعمال کرنے سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔

Peshab ki bandish پیشاب کی بندش کیلئے

بند پیشاب کے لیے مولی کھاتے رہنے سے کھل جاتا ہے، پیشاب کا رک رک کر آنا، جل کر آنا، کم آنا یا قطرہ قطرہ آنا، سب شکایات مولی ختم کر دیتی ہے۔
خربوزہ کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور جسم سے فاسد مادے خارج ہو جاتے ہیں، یرقان، پتھری، بندش پیشاب جیسے امراض میں مفید ہے،
خالی پیٹ خربوزہ نہ کھائیں بلکہ دو کھانوں کے بیچ میں کھانا چاہئے، خربوزہ کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہیئے۔

Friday, June 8, 2018

دل کی دھڑکن کیلئے

سونے سے پہلے دودھ میں ایک چمچ روغن زیتون ملا کر پینے سے قبض دور ہو جاتی ہے، روغن پیوست اور اکڑاہٹ دور کرتا ہے، روزانہ پینے سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
سوتے وقت آدھا چائے کا چمچ روغن بادام استعمال کرنے سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔

Friday, June 1, 2018

پھٹے ہوئے ہونٹوں کیلئے‎

پھٹے ہوئے ہونٹوں کی بڑی وجہ پانی کی کمی ہے اس لیے پانی اچھی مقدار میں پئیں تا کہ آپ کے ہونٹ تر و تازہ رہے۔
پھٹے ہوئے ہونٹوں کےلئے ہونٹوں پر شہد اور ویسلین لگائیں اور کچھ دیر تک منہ بند نہ کریں پھر کچھ دیر بعد ہونٹ دھو لیں۔
اپنے ہونٹوں پر کھیرا لگائیں یہ بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں کےلئے آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔

دانتوں کیلئے ایک اور ٹوٹکا‎



رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتے کے بعد دانت ضرور صاف کریں اس طرح خوراک کے زرات منہ میں نہیں رہتے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش کا باعث ہوتے ہیں اس لیے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

 دانتوں کو برش کرنے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ پر کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ڈال کر دانت کو صاف کرنے سے دانتوں کا پیلا پن دور ہو جاتا ہے۔
 سرسوں کا تیل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر دانتوں کی صفائی کریں تو دانت صاف اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔



 لیموں کے چھلکے سوکھا کر پیس لیں اور اس میں نمک شامل کر لیں، روزانہ جب آپ دانت صاف کریں تو ان کا استعمال کریں دانت صاف اور چمکدار ہو جائینگے۔


دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے‎


دانتوں کو سفید اور چمکدار بنانے کے لیے کھانے کا سوڈا اور نمک ملا کر برش کریں،

اگر آپ کے دانتوں سے خون آ رہا ہو تو شہد اور زیتون کا تیل ملا کر دانتوں پر لگانے سے خون آنا بند ہو جاتا ہے،
دانتوں پر لیموں کا چھلکا لگانے سے چائے، سیگریٹ، پان کے داغ چلے جاتے ہیں،
اگر دانت درد کر رہا ہو تو تازہ پیاز منہ میں چند منٹ رکھنے یا لونگ کا تیل روئی پر لگا کر متاثرہ دانت پر لگانے سے آفاقہ ہوتا ہے۔

لمبے بالوں کے لیے


کالے ماش ایک کپ ، آملہ ½ کپ میتھی کے بیج دو کھانے کے چمچ لیموں کے خشک چھلکے 4 عدد، ان تمام اجزاء کو پیس لیں، استعمال سے پہلے گرم پانی میں بھگو کر رکھیں اور 30 منٹ کے بعد سر پر لگائیں، 5 منٹ کے بعد سر دھو لیں،

اس کے استعمال سے بال لمبے اور چمکدار ہو جائیں گے۔


Remove Pimples پمپلز کے لیے

ایک لیموں لیں اور آدھا کاٹ لیں،اب چند منٹ کے لیے پمپلز پر مساج کریں اس کے بعد پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک شامل کر کے چہرے کو دھو لیں،...