رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتے کے بعد دانت ضرور صاف کریں اس طرح خوراک کے زرات منہ میں نہیں رہتے جو کہ بیکٹیریا کی افزائش کا باعث ہوتے ہیں اس لیے دانتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
دانتوں کو برش کرنے سے پہلے ٹوتھ پیسٹ پر کھانے کا سوڈا اور لیموں کا رس ڈال کر دانت کو صاف کرنے سے دانتوں کا پیلا پن دور ہو جاتا ہے۔
سرسوں کا تیل لیں اور اس میں ایک چائے کا چمچ نمک ملا کر دانتوں کی صفائی کریں تو دانت صاف اور چمکدار ہو جاتے ہیں۔
لیموں کے چھلکے سوکھا کر پیس لیں اور اس میں نمک شامل کر لیں، روزانہ جب آپ دانت صاف کریں تو ان کا استعمال کریں دانت صاف اور چمکدار ہو جائینگے۔
No comments:
Post a Comment