
ایک گلاس پانی میں شہد ملا کر ہر صبح پی لیا کریں ایک ہفتے کے اندر آپ کو مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائینگے۔
پانی میں پودینے کے پتے ملا کر اس پر چہرہ دھو لیں اس طرح سے آپ کے چہرے سے تھکاوٹ ختم ہو گی اور آپ کی جلد تر و تازہ ہو جائے گی۔
چنے کی دال کو پانی میں بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں کچھ دیر بعد اس کو پانی سے نکال کر پیس لیں پھر اس کو دودھ میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔
اس ٹوٹکے کو روزانہ استعمال کرنے سے آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی رنگت میں نکھار پیدا ہو رہا ہے اور رنگ گورا ہونے لگا ہے۔
No comments:
Post a Comment