Thursday, May 31, 2018

گلابی رنگت کے لیے‎

ایک پودینے کی گڈی لیں اور اچھی طرح دھو لیں، ایک برتن میں دو لیٹر پانی لیں اور پودینہ ڈال کر 20 منٹ کے لیے ابال لیں جب پانی ٹھنڈا ہو جائے تو پانی پی لیں اس پانی کو 24 گھنٹوں میں پیتی رہیں، ذائقہ بہتر بنانے کیلئے شکر ڈال کر پی لیں، ایک ہفتے میں آپ کی جلد گلابی ہو جائے گی۔

نرم وملائم جلد کیلئے

روئی کی مدد سے دودھ چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں، اس ٹوٹکے کو روزانہ دہرائیں کچھ ہی دنوں میں آپ کی جلد صاف اور نرم و ملائم ہو جائے گی۔

پپیتا، کیلا اور دہی ایک ہی مقدار میں لیں، اچھی طرح مکس کر کے اس مکسچر کو پیس لیں اپنے چہرے کو دھو کر خشک کر لیں اور اس کو اپنے چہرے پر لگائیں پھر کچھ دیر کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔ روزانہ استعمال سے آپ کی جلد خوبصورت اور صحت مند ہو جائیگی۔

Wednesday, May 30, 2018

چہرے کی رنگت نکھارنے کیلئے

پکے ہوئے ٹماٹر کے دو ٹکڑے کر لیں چہرے پر خوب ملائیں کچھ دیر کے لیے رس کو لگا رہنے دیں پھر چہرے کو دھو لیں، اسی طرح انگور کا رس بھی چہرے پر لگائیں دس منٹ بعد چہرہ دھولیں آپ کا رنگ دلکش ہو جائے گا۔
ایک گلاس پانی میں شہد ملا کر ہر صبح پی لیا کریں ایک ہفتے کے اندر آپ کو مثبت نتائج ملنا شروع ہو جائینگے۔

پانی میں پودینے کے پتے ملا کر اس پر چہرہ دھو لیں اس طرح سے آپ کے چہرے سے تھکاوٹ ختم ہو گی اور آپ کی جلد تر و تازہ ہو جائے گی۔

چنے کی دال کو پانی میں بھگو کر کچھ دیر کے لیے رکھ دیں کچھ دیر بعد اس کو پانی سے نکال کر پیس لیں پھر اس کو دودھ میں ملا کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو 20 منٹ کے لیے چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر صاف پانی سے دھو لیں۔
اس ٹوٹکے کو روزانہ استعمال کرنے سے آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی رنگت میں نکھار پیدا ہو رہا ہے اور رنگ گورا ہونے لگا ہے۔

Sunday, May 27, 2018

جگر معدے اور آنتوں کی صفائی کیلئے‎

ویب سائٹ ’گلوبل میڈیسن ہاﺅس‘ کے مطابق ایک ایسا ہی کارگر نسخہ جو کہ جگر کے علاوہ معدے اور آنتوں کی بھی صفائی کرتاہے اور نظام انہضام کو تقویت دے کر ہماری صحت کو بہتر بناتاہے، ہم بآسانی تیار کر سکتے ہیں۔ اسے تیار کرنے کیلئے درج اجزا درج ذیل ہیں:

دو عدد گاجریں چار عدد مالٹےایک عدد چقندر ان تمام چیزوں کوجوسر میں ڈال کر جوس نکال لیجئے اور اسے فوری طور پر ہی پی لیجئے۔ یہ ناصرف آپ کے جگر کی صفائی کرے گا بلکہ جگر میں جمع ہونے والی چربی کو بھی ختم کرے گا، جبکہ یہ قدرتی نسخہ بصارت کوبھی تقویت دیتا ہے۔ آپ اگر طاقت اور توانائی میں کمی محسوس کر رہےہوں تو بھی یہ نسخہ ضرور استعمال کریں۔

Thursday, May 24, 2018

سر درد اور خشکی‎

سردرد اور بالوں کی خشکی دور کرنے کیلئے اسپرین کی کچھ گولیاں پیس کر ان میں دو چمچ شیمپو ملائیں اور بالوں میں لگا لیں۔ اسپرین کی گولیوں اور شیمپو کے اس آمیزے کو 5سے 10منٹ لگا رہنے دیں اورپھر سر دھو ڈالیں۔ ا س سے آپ کو سردرد اور خشکی سے نجات مل جائے گی۔ اسپرین میں دراصل سیلیسیلک ایسڈ )Salicylic acid(ہوتا ہے جو ڈینڈرف ختم کرنے کا کام کرتا ہے۔

Remove Pimples پمپلز کے لیے

ایک لیموں لیں اور آدھا کاٹ لیں،اب چند منٹ کے لیے پمپلز پر مساج کریں اس کے بعد پانی لیں اور اس میں آدھا چمچ نمک شامل کر کے چہرے کو دھو لیں،...